ایم کیو ایم پاکستان کے 12ارکان اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کو تیارہیں :مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم پاکستان کے 12ارکان اسمبلی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(این این آئی) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جیل میں بند ایک شخص کے حوالے سے ہم پر غلط الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم اسے اپنی پارٹی میں لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں حالانکہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جیل میں بند ایک شخص کے حوالے سے ہم پر غلط الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم اسے اپنی پارٹی میں لانے کے لئے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس تو پہلے ہی سے ایم کیو ایم پاکستان کے 12اراکین قومی و صوبائی اسمبلی آنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں اس لئے ہمیں کیا ضرورت ہے کہ جیل میں بند کسی شخص کو اپنی پارٹی میں شامل کریں، الطاف حسین کی حال ہی میں منظر عام آنیوالی ویڈیومیں وہ پاکستان میں ہونے والے بم دھماکوں پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے رقص کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز پاکستان ہاؤس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے وقع پر منعقدہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خدارا مردم شماری بہت حساس اور اہم مسئلہ ہے اس کو سیاسی نہ بنایا جائے اورجو لوگ اس موقع پر مہاجر اور سندھی کا راگ الاپ رہے ہیں دراصل وہ ہی مہاجروں اور سندھیوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔
مصطفی کمال

مزید :

صفحہ آخر -