عدالتی فیصلہ سے نواز شریف کلیئر نہیں ہوئے ، وزارت عظمیٰ سے اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں ، سراج الحق

عدالتی فیصلہ سے نواز شریف کلیئر نہیں ہوئے ، وزارت عظمیٰ سے اخلاقی طور پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(این این آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ پاناماسکینڈل میں کسی عالم دین یا دینی مدرسے کے طالب علم کا نام نہیں ،آف شور کمپنیاں ان لوگوں کی ہیں جو جدید تعلیمی اداروں سے فارغ ہیں،انگریز کے غلاموں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا،عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کلیئر ثابت نہیں اس لئے وہ اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں،پاک افغان تعلقات میں بگاڑ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں،دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں،پاک افغان تعلقات کی کشیدگی کافائدہ امریکہ اورہندوستان کو ہے ،حکومت ملی تو ہم یونیورسٹیوں اور کالجز کی طرح مدارس کیلئے بھی بجٹ مختص کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے مختصر دورہ کے دوران بلوگرام میں ختم بخاری کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبد الواسع،امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ امریکہ مسلمانوں کو فارمی مرغیاں بناناچاہتاہے ،اسلام ہمیں غیرت اور بتوں سے بغاوت کرنے کا حکم دیتاہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کو گزشتہ 70سال سے نام نہاد سیاستدانوں نے لوٹا ہے اور انہوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ۔ان سیاسی برہمنوں کی وجہ سے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم برسر اقتدار آکر ایسی خارجہ و داخلہ پالیسی مرتب کرینگے کہ جو عوامی امنگوں کے مطابق ہوگی ، جس میں شہریوں کو ان کے حقوق بھی ملیں گے اور وہ پرسکون وپرامن زندگی گزار سکیں گے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -