نندی پور پراجیکٹ کی کرپشن کا ریکارڈ غائب ہونے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ ہیں،محمود الرشید
لاہور(نمائندہ خصوصی) نندی پور پاور پلانٹ میں ہونے والی اربوں کی کرپشن کا ریکارڈ غائب ہونے کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے، پنجاب اسمبلی میں پی اے سی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن نے میٹرو بس میں ہونے والی کرپشن کا معاملہ اٹھایا تو اسی وقت اسکے ریکارڈ کو آگ لگا دی گئی تھی اور اب نندی پور پاور پلانٹ منصوبے کے ریکارڈ کو غائب کر دیا گیا، میاں محمود الر شید نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ صاحب آپ بتائیں اس کرپشن اور اسکا ریکارڈ غائب کرنے والے درباری کب پکڑے جائیں گے، انہوں نے وزیر اعلیٰ صاحب بتائیں کیا میگا پراجیکٹس میگا کمیشن اور میگا کرپشن کیلئے بنائے جاتے ہیں؟ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے سپریم کورٹ سے معاملے پر ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔