ٹاسک فورس کا چھاپہ،گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ اگیا

ٹاسک فورس کا چھاپہ،گیس چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑ اگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار) جی ایم سوئی گیس کمپنی لاہور ریجن میاں محمود ضیاء کے حکم پر گیس کمپنی کی ٹاسک فورس نے بند روڈ پر چھاپہ مار کر گیس چوری کا ایک نیٹ ورک پکڑ کر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ گیس کمپنی کے چیف انجینئر عمران الطاف ساہی کے مطابق گیس چوروں نے گھریلو سپلائی لائن سے بائی پاس لگا رکھا تھا اور گھریلو میٹر کے استعمال کا جھانسہ دے کر متعدد مولڈنگ مشینوں کو گیس کی سپلائی دی جا رہی تھی، جس میں ماہانہ تین لاکھ کے قریب گیس چوری کی جا رہی تھی۔ گیس کمپنی کی ٹاسک فورس کے انچارج چودھری شرافت علی نے چھاپہ مارا تو سرعام گیس چوری کی جا رہی تھی اور یہ کارروائی گیس میٹر کی ریڈنگ میں کمی و بیشی پر شک گزرنے پر کی گئی، جس میں گیس چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ جرمانے کا بل بھی ڈال دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -