علامہ اقبال بلند پایہ مفکر اور عاشق رسول ؐ تھے، خرم نواز گنڈا

علامہ اقبال بلند پایہ مفکر اور عاشق رسول ؐ تھے، خرم نواز گنڈا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے گزشتہ روز سیکرٹری جنرل و ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں مزار اقبال پر حاضری دی ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے مزار اقبال پر پھولوں پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکیم الامت کی تعلیمات اور فکر ایک خوددار اور غیور قوم کیلئے تھی۔حکیم الامت چاہتے تھے کہ پاکستان ایک باوقار قوم کے طور پر دنیا میں اپنا کردار ادا کرے۔حکیم الامت ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ، بلند پایہ مفکر اور عاشق رسول ﷺ تھے۔انہوں نے عمر بھر نوجوانوں کو علم، جرأت مندی اور تقویٰ کی فکر دی۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف مسلم لیگ کا نام لیتے ہیں اور علامہ اقبال کو اپنا ہیرو کہتے ہیں جبکہ ان کا سیاسی طور طریقہ غاصبوں ،نازیوں والا ہے۔علامہ اقبال نے معاشی آزادی کیلئے فکر دی تھی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے انقلاب کا نعرہ بلند کررہے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہم پاکستان کو اغیار کی غلامی سے نجات دلائیں گے ۔اندھیروں میں ڈوبے ہوئے اقبال کے پاکستان کو روشنی کے سفر پر گامزن کرینگے۔
خرم نواز گنڈا

مزید :

صفحہ آخر -