بے ضابطگیوں کی درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

بے ضابطگیوں کی درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیوں کی درخواست کا فیصلہ نہ کرنے پر چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار روشن دین نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 175سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم یعقوب نے ترقیاتی کاموں میں بے ضابطگیاں کیں اور عوامی پیسے کا غلط استعمال کیا۔ عدالتی حکم کے باوجود چیف سیکرٹری پنجاب نے ایم پی اے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کر کے فیصلہ نہیں کیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -