کوٹہ میں اضافے تک نئی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کا فیصلہ موخر
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کا خوف وزیر اعظم ہاؤس نے حج 2016ء کے لیے نئے ٹورز اپریٹرز کو کوٹہ دینے کی مخالفت کرتے ہوے سعودی حکومت کی طرف سے حج کوٹہ میں اضافے تک نئی کمپنیوں کو حج کوٹہ دینے کا فیصلہ موخر کر دیا معلوم ہوا ہے وزیر اعظم ہاؤس کے حلقوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور کی طرف سے حج 2016ء کے لیے سرکاری سکیم کاکوٹہ 60فیصداور پرائیویٹ سکیم 40فیصدکرنے کا فارمولہ بھی مسترد کرتے ہوئے حج 2015ء کا فارمولہ حج 2016ء میں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔