میر شکیل،میر ابراہیم اور حامد میر کےخلاف فوجداری کارروائی کیلئے درخواست منظور

صفحہ آخر


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ افضا ل بٹ نے میر شکیل الرحمان ،میر ابراہیم اور صحافی حامد میر کے خلاف فوجداری کارروائی کے لئے دائر درخواست کوسماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوادیا ہے۔ فاضل عدالت میں درخواست گزار ایڈووکیٹ آفتاب ورک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ 2جون کو حامد میر کاکا لم مختلف اخباروں میں شائع ہوا جس میں اس نے پاک فوج کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر کے دفاعی اداروں کو بدنام کر نے کی کوشش کی ہے تاہم حامد میر کا یہ کالم ملک دشمنی اور غداری کے ذمرے میں آتا ہے ۔درخواست گزار میں مزید کہا گیا ہے کہ حامد میر کا یہ کالم میر شکیل الرحمان اور میر ابراہیم کی ایما پر لکھا گیاہے لہذا عدات مذکورہ افراد کے خلاف غداری کامقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔فاضل جج نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے معاملہ سیشن جج لاہور کو بھجوادیا ہے ۔
میر شکیل