سمیعہ قتل کیس کی لاہور منتقلی کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

سمیعہ قتل کیس کی لاہور منتقلی کیلئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عبدالسمیع خان نے مبینہ طور پرغیرت کے نام پر قتل ہونے والی برطانوی شہری سمیعہ شاہد کے قتل کاٹرائل اور تفتیش لاہور منتقل کرنے کے لئے دائر درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ آفس کااعتراض ختم کر دیا ہے ۔مدعی مقدمہ کے وکیل ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ معاملے کی حساسیت اور انصاف کے تقاضوں کے پیش نظر مقدمے کی تفتیش اور ٹرائل لاہور میں منتقل کرنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے ٹرائل منتقلی کی درخواست راولپنڈی بنچ میں دائر نہ کرنے کا بلاجواز اعتراض عائد کیا گیا ہے جس پر عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست ابتدائی سماعت کے لئے منظور کر لی۔

مزید :

صفحہ آخر -