شاہد خاقان خود نواز شریف کے جانے کے انتظار میں ہیں،شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت 30مارچ سے پہلے گر جائے گی اور اگلے 3ماہ سیاست کیلئے بڑے اہم ہیں جس میں بڑے پیمانے پر اتار چڑھا وآنے والے ہیں شاہد خاقان اسٹپنی وزیر اعظم ہے وہ خود نواز شریف کے جانے کے انتظار میں ہیں۔ ملک میں وزارت داخلہ خزانہ اور خارجہ نہیں ہیں پاکستان کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف پورے ملک کو احتجاج کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ نواز شریف سرپم کورٹ کا فیصلہ جنرل بٹ اور ملک قیوم کے فیصلوں کی طرز پر چاتا تھا لیکن یہاں پر میڈیا بہت طاقتور ہے اور لوگ میڈیا سے ڈرتے ہیں۔فخرہے کہ اگر مجھے کوئی فوج کا ترجمان کہتا ہے اگر فوج یا عدالیہ کی بات کرتا ہوں تو ملک اور قوم کی خدمت کرتا ہوں کوئی ملک دشمن بھارت کی حمایت میں تو بات نہیں کرتا ۔
شیخ رشید