آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے7 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے7 ڈی ایس پیز کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے07 ڈی ایس پیزکے تقرری و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے تقرری کے منتظر ڈی ایس پی نذر عباس کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ایلیٹ پولیس فورس پنجاب، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر زایلیٹ پولیس فورس پنجاب جاوید اشرف کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشنI- ملتان ، ڈی ایس پی لیگلPTS سرگودھا محمد اختر حیات کو ڈی ایس پی لیگل بھکر، ڈی ایس پی لیگل بھکر محمد اصغر ملک کو ڈی ایس پی لیگل لیہ، ڈی ایس پی لیگل لیہ محمد جمیل اختر کو ڈی ایس پی لیگل بہاولپور، اورڈی ایس پی لیگل بہاولپور کنور محمد کو ڈی ایس پی لیگل لودھراں تعینات کیا ہے جبکہ SDPO بارہ گڑھ ننکانہ صاحب کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہوررپورٹ کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -