اسحاق ڈار کی آج نیب عدالت میں پیشی

اسحاق ڈار کی آج نیب عدالت میں پیشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)آمد ن سے زیادہ اثاثے بنانے کے الزام میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آج نیب میں پیشی کے حوالے سے تمام سیکورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔نجی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس نے آج کی پیشی کے لئے رینجزز کو سکیورٹی کے کئے کوئی خط نہیں لکھا ،سکیورٹی کی ساری ذمہ داری پولیس اور ایف سی کی ہوگی۔رپورٹس کے مطابق پولیس اور ایف سی کے 200اہلکار موجود ہوں گے۔پیشی کے لئے صرف میڈیااور وکلاکے نمائندے عدالت جاسکیں گے،تاہم کسی بھی کارکن کو عدالت کے احاطے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ،کارکنوں کو مخصو ص فاصلے تک محدود کیا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں نے عدالت کے ارد گرد کے سارے راستے سیل کر د یئے ہیں،عدالت میں آنے اور جانے کے لئے ایک ہی راستہ مخصوص ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -