سکردو ، مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 2خواتین جاں بحق، 6افراد زخمی

سکردو ، مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 2خواتین جاں بحق، 6افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکردو(آن لائن) سکردو میں مسافر گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں گرنے سے دو خواتین جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سکردو کے قریب روندو کے علاقے میں ایک مسافر گاڑی تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوگئے۔ بعدازاں امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امدد فراہم کرنے کیلئے سکردو اور ڈمبوداس کے ہسپتالوں میں پہنچادیا۔
کھائی میں جاگری

مزید :

صفحہ آخر -