حکمران ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں: پرویز مشرف

صفحہ آخر

فیصل آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمران اس ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پرویزمشرف کاویڈیولنک کے ذریعے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہم نے اپنے دور حکومت میں 7سالوں کے دوران ہدف مقررکرکے ترقیاتی کام کئے،یہی نہیں ہم نے پا کستان کی معیشت کومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن قدم اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ حکمران ملک کا بیڑہ غرق کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ کیخلاف باتیں اورسازش کرنا ان کاپراناوطیرہ ہے۔