نواز شریف عہدے پر رہنے کا قانونی، اخلاقی جواز کھو چکے،مستعفی ہوں، افتخارچو دھری

نواز شریف عہدے پر رہنے کا قانونی، اخلاقی جواز کھو چکے،مستعفی ہوں، افتخارچو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)سابق چیف جسٹس اورپاکستان جسٹس اینڈڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمد چو دھری نے وزیراعظم کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف عہدے پر رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز کھو چکے ہیں انہوں نے پاناما کے معاملہ پرسپریم کورٹ کے حتمی فیصلہ کے بعد سپیکر قومی اسمبلی کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے مطابق وزیراعظم کے خاندان کافئیئر ٹرائل ہوا ہے انہوں نے عدالت عظمی سے سرکاری اداروں کو کی گئی وٹس ایپ کالز کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں بنچ کے جج نے کہہ دیا تھا کہ یہ سب ان کے کہنے پر ہوا اس لئے وٹس ایپ کال کی کوئی اہمیت نہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف آئین کا غدار ہے ان سے کسی صورت ہاتھ نہیں ملایا جا سکتا پرویز مشرف میں اخلاقی جرات ہے تو عدالتوں کا سامنا کر یں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کسی غیر آئینی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ جے آئی ٹی کاپندرہ سوالوں کا جواب 60دن میں مکمل کرنا لائق تحسین ہے ،جے آئی ٹی نے بڑی محنت کی۔ عدالت عظمی وزیر اعظم کی جے آئی ٹی کیخلاف تقریروں کے متن منگوا کر ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے کیونکہ وزیر اعظم نے جے آئی ٹی کی تحقیقات کوجعلی اور کٹھ پتلی تماشہ کہا تھا۔ ملک کے طاقتور ترین فرد ، وزیراعظم کے خلاف جے آئی ٹی نے رپورٹ پیش کی ہے ٹیم نے ساٹھ روز میں مشکل کام سرانجام دیا۔ جے آئی ٹی نے جو کام کیا ہے اس کی ہم نے مکمل چھان بین کی اور ریکارڈ کے مطابق سپریم کورٹ کے سامنے جھوٹ بولا گیاہے، وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز نے بینیفیشل اونر کا دعوی کیا ان کا ڈیکلریشن جعلی نکلا۔ سپریم کورٹ کے دو فاضل ججز نے نواز شریف کو صادق اور امین قرار نہیں دیا تھا ۔جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد جسٹس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ نواز شریف وزارت عظمی کے عہدہ سے مستعفی ہوجائیں کیونکہ وہ عہدہ پررہنے کے اہل نہیں ، ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا سٹاک ایکسچینج میں مندی ہے۔ جے آئی ٹی کا عمل ہماری نظر میں قابل ستائش ہے اس کاشکریہ ادا کرتے ہیں، اتنے بڑے کام کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے جانبداری سے کلام لیتے ہوئے ہمارا وزیراعظم کے خلاف ریفرنس رد کیا۔سپریم کورٹ کے پاناما کیس میں حتمی فیصلہ کے بعد سپیکر ایاز صادق کے خلاف نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کریں گے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملکی خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کو فئیر ٹرایل کا موقع ملا۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے 200ارب ڈالر سے زائد پیسے پڑے ہیں ، یہ خطیر رقم واپس آنی چاہیئے یہ رقم نواز شریف ، زرداری سمیت جو بھی لے کر گیا ہے اسے واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وہ خود کو آئین و قانون کا پابند سمجھتے ہیں کسی صورت غیر آئینی طریقے سے ملنے والا عہدہ قبول نہیں کرینگے۔ جب تک کرپٹ لوگوں کا محاسبہ نہیں ہوگا ملک میں شفاف نظام نہیں آسکتانہ ہی ادارے مضبوط ہونگے۔

مزید :

صفحہ آخر -