چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 150 جوڈیشل افسروں کے تبادلوں کی منظوری دیدی
لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے 150 جوڈیشل افسروں کے تبادلوں کی منظوری دیدی ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 57 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں ، 36 سینئر سول جبکہ 58 سول ججوں کے تبادلے کئے گئے ہیں، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد کو لیہ سے لاہور، محمد اسد اللہ سراج کو بہاولنگر سے اوکاڑہ، سردار حامد حسین کو جہلم، شازیہ ظفر راجہ کو چکوال سے راولپنڈی، اختر حسین کلیار کو راجن پور سے میلسی، عدیلہ الطاف کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چنیوٹ، راحیلہ عمر کو لاہور سے قصور، محمد الیاس ریحان کو اوکاڑہ سے گوجرانوالہ، تمثال زیب نعیم کو سیالکوٹ سے حافظ آباد، شہزادی نجف کو خوشاب سے لاہور ، محمد اسحاق حاشر کو گوجرانوالہ ، آفتاب احمد رائے کو فیصل آباد، محمد پرویز نواز کو قصور سے فیصل آباد، محمد مشتاق کو جھنگ سے سمندری، غزالہ یاسمین کو چنیوٹ سے فیصل آباد، محمد فواد عارف کو ڈی جی خان سے تونسہ شریف، فرخندہ ارشد کو اٹک سے گجر خان، سیف اللہ سوہل کو ساہیوال سے لاہور ، نقیب شہزاد کو بھکر ، عامر مختار گوندل کو سرگودھا، عاصمہ تحسین کو نارووال سے شکرگڑھ، فیاض احمد بٹر کو ننکانہ صاحب سے گوجرانوالہ، شازیہ چیمہ کو منڈی بہاﺅ الدین، جاوید اقبال رانجھا کو حافظ آباد سے سرگودھا، محمد فخر آفتاب کو پاکپتن سے ساہیوال، فرحت جبین کو خانیوال ، محمد وسیم افضال میاں کو شیخوپورہ سے چیچہ وطنی، نادیہ اکرام ملک کو راولپنڈی سے لاہور، نوید باری کو بہاولپور، چودھری محمد انوار الحق کو بہاولپور سے احمد پور ایسٹ، محمد یاسر حیات کو وہاڑی ، سید جہانگیر علی کو رحیم یار خان، محمد احمد کو ملتان، نور محمد بسمل کو گجرات، میاں مدثر عمر بودلہ کو لاہور سے ساہیوال، سرفراز علی مرزا کو مظفر گڑھ سے جتوئی، سکندر جاوید کو لودھراں سے کبیر والا، امتیاز ندیم کو احمد پور ایسٹ سے سمندری، محمد عثمان کو حاصل پور سے فیصل آباد، منیر حسین کو میلسی سے جڑانوالہ، عرفان سعید کو سمندری سے راولپنڈی، افتخار الدین نبی کو تونسہ شریف سے شورکوٹ، حسنین رضا کو پنڈی بھٹیاں سے راولپنڈی، غلام مرتضیٰ کو چیچہ وطنی سے لاہور ، محمد سرفراز کو کہروڑ پکا سے لاہور، راجہ امجد اقبال کو میانوالی سے اٹک، ذوالفقار احمد نعیم کو چنیوٹ سے حاصل پور، ندیم طاہر سید کو سرگودھا سے پنڈی بھٹیاں، شبیر حسین اعوان کو لاہور سے چکوال، جمشید مبارک کو سیالکوٹ سے گوجرانوالہ، صفدر علی بھٹی کو جتوئی سے لاہور، رضااللہ خان کو کوٹ ادوو سے راولپنڈی، شوکت جاوید خان کو رینالہ خورد سے بھکر، ظفر اقبال کو بھکر سے رینالہ خورد، خضر حیات کو پھالیہ سے لاہور ، شہباز احمد کو لاہور سے چونیاں اور ایڈیشنل سیشن جج عابد رضوان عابد کے لاہور سے اٹک تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں جبکہ سینئر سول ججز ساجدہ احمد کو کلر سیداں سے حافظ آباد، امجد علی کو لاہور، عبدالجبار کو ساہیوال سے مظفر گڑھ، رانا محمد اشفاق کو ملتان سے خانیوال، ماجد کریم فاروق کو گجر خان سے راولپنڈی، انوار الحق کو لاہور سے جہلم، محمد اختر بھنگو کو جڑانوالہ سے گجرات، محمد وسیم انجم کو پاکپتن، حیدر علی خان کو گوجرانوالہ سے وہاڑی، اکرم الحق چودھری کو گوجرانوالہ سے ڈی جی خان، محمد واجد منہاس کو لاہور کینٹ سے لاہور، یاسر حسین خان کو سیالکوٹ، محمد اسلم پنجوتھہ کو لاہور سے ملتان، شفیق احمد شفیع کو چوبارہ سے جھنگ، نبیلہ جعفری سیدہ کو لاہور سے چکوال، محمد ابوبکر صدیق کو گوجرانوالہ، محمد مبشر حسین کو راولپنڈی سے خوشاب، محمد اظہر اقبال رانجھا کو لاہور سے اٹک، محمد اعجاز کو وہاڑی سے بہاولنگر، محمد عرفان کو ماڈل ٹاون سے ساہیوال، فیصل محمود میر کو گوجرانوالہ سے رحیم یار خان، مظہر فرید علی کو لاہور سے بہاولپور، سعید اختر کو دنیا پور سے راجن پور، اعجاز احمد گوندل کو لاہور سے بھکر، ظہیر احمد کو لاہور سے لیہ ،محمود اعظم کو راولپنڈی سے شیخوپورہ، محمد یوسف حافظ کو ملتان سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرفراز حسین کو گجر خان سے لودھراں، ریاض افضل چھینہ کو لاہور سے منڈی بہاﺅالدین، ممتاز احمد کو لاہور سے چنیوٹ، نوید خالق کو وہاڑی سے اوکاڑہ، ذوالفقار علی کو نارووال، شکیل احمد سپرا کو لاہور سے سرگودھا، سید شہزاد مظفر ہمدانی کو لاہور سے ننکانہ صاحب، قمر یاسین ندیم کو خوشاب سے فیصل آباد اور رانا عمران شفیع کو ماڈل ٹاﺅن سے قصور تعینات کیا گیا ہے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تبدیل ہونے والے 58سول ججوں میں اویس محمد خان کو عیسی خیل سے راولپنڈی، سعدیہ اسلم کو لاہور سے راولپنڈی، چودھری قیصر شہزاد کو سیالکوٹ سے پھالیہ، ظفر فرید ہاشمی کو ٹیکسلا سے ماڈل ٹاﺅن کچہری، نجیب الحسن کو جڑانوالہ سے جھنگ، ضفشاں انجم کو کھاریاں سے گوجرانوالہ ،فرخ فرید کو لاہور سے گوجر خان، جویریہ منیر کو وہاڑی سے لاہور، محمد اکبر ابوبکر صدیق کو جتوئی سے عیسی خیل، سائرہ چودھری کو فیصل آباد سے لاہور، احمد وقاص کو جڑانوالہ سے ماڈل ٹاﺅن، غلام مصطفی کو ہارون آباد سے رینالہ خورد، عمران شہباز کو رینالہ خورد سے ہارون آباد ، محمد ندیم اقبال کو دیپالپور سے فورٹ عباس، ناہید علی شیر کو لاہور سے سرگودھا، فیصل نسیم میر کو بھلوال سے سلانوالی، صاحب گل خان کو سلانوالی سے بھلوال، سمیرا نواز وٹو کو میلسی سے وہاڑی، نزہت جبیں کو حافظ آباد سے نارووال، نوشابہ یوسف کو گوجرانوالہ سے سوہاوہ، شکیل احمد کو خانپور سے میلسی، سردار نوید احمد کو میلسی سے خانپور، محمد ممتاز کو کھیڑو لال ایسن سے جڑانوالہ، محمد عامر رضا کو رینالہ خورد سے فیصل آباد، نبیلہ عامر کو رینالہ خورد سے فیصل آباد، انیلہ سعید کو فیصل آباد سے رینالہ خورد، مہر النسا ئ کو فیصل آباد سے رینالہ خورد، نبیلہ ظہیر کو گوجرانوالہ سے فیروز والا، محمد عامر جاوید کو علی پور سے چوبارہ، سید قمر عباس کو جہلم سے لاہور، محمد اشفاق کو پھالیہ سے سیالکوٹ، غلام مصطفی کو لاہور سے گجرات، محمد عمران مظہر کو حاصل پور سے لاہور، احسن رضا کو چکوال سے لاہور، مدثر حسین کو چنیوٹ سے لاہور، محسن علی کو وزیر آباد سے لاہور، وقار حسین کو جہلم سے لاہور، شہباز احمد کو چونیاں سے لاہور، اعجاز احمد امتیاز کو میاں چنوں سے لاہور، ذوالفقار باری کو جلالپور پیر والا سے لاہور، نجیہہ بتول کو ننکانہ صاحب سے لاہور، عثمان علی اعوان کو فیروز والا سے گوجرانوالہ، عباس رسول وڑائچ کو ڈسکہ سے گوجرانوالہ، اللہ یار بھٹی کو گوجرہ سے گوجرانوالہ، محمد عمران طارق کو بوریوالہ سے وہاڑی، محمد احمد کو فیصل آباد سے لاہور، محمد خالد محمود وڑائچ کو بہاولنگر سے لاہور، مدثر فرید کھوکھر کو لاہور سے لاہور کینٹ، خادم حسین کو احمد پور ایسٹ سے حاصل پور، محمد ظفر اقبال کو احمد پور ایسٹ سے بہاولپور، ایاز محمود کو بہاولپور سے احمد پورایسٹ، مدیحہ ذوالفقار کو احمد پور ایسٹ سے بہاولپور، آفتاب احمد رانا کو پپلاں سے میانوالی، شفقت رسول کو میانوالی سے پپلاں ، تیمور افضال کو اٹک سے راولپنڈی، کامران ظہیر عباسی کو ملکوال سے حسن ابدال، جہانزیب اختر کو حسن ابدال سے ملکوال اور سید محمود افضل شاہ کو شیخوپورہ سے سیالکوٹ تبدیل کیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام نئے تعینات اور تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسروں کو سترہ اکتوبر تک اپنے نئے دفاتر کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔