پٹرولیم مصنوعات پر زائد سیلز ٹیکس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس

پٹرولیم مصنوعات پر زائد سیلز ٹیکس کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ نے پٹرولیم مصنوعات پر17فیصد سے زائد سیلز ٹیکس عائد کرنے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر وفاقی حکومت اور اوگرا کو نوٹس جاری کردیئے ہیں،درخواست گزار ایڈوکیٹ اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے جس کی قومی اسمبلی اور کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔ انہوں نے استدعا کی کہ عدالت سنگل بنچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عدالتی فیصلہ آنے تک حکم امتناعی جاری کرے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور اوگرا کو 30 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔
اوگرا کو نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -