ٹماٹروں کی قلت اور قیمت میں اضافہ کیخلاف درخواست ،پنجاب حکومت سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت سے جواب طلب کر لیاہے۔مقامی شہری منیر احمد کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت ٹماٹروں کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،حکومتی نااہلی اور مافیا کے اثرو رسوخ کی وجہ سے شہری 300 روپے فی کلو کی قیمت پرٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کاحکم بھی جاری کی جائے ۔