ریلوے میں چہرے کی شناخت والا جدید حاضری سسٹم لایا جارہا ہے: خواجہ سعد رفیق

ریلوے میں چہرے کی شناخت والا جدید حاضری سسٹم لایا جارہا ہے: خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ پاکستان )پاکستان ریلویز کا ایک انقلابی قدم اب ملازمین کی حاضری جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے چہرہ کی شناخت سے لگے گی، پاکستان ریلویز میں چہرے کی شناخت کے ذریعے جدید کمپیوٹرائزڈ حاضری کا نظام لایا جارہا ہے خواجہ سعد رفیق ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے ادارہ کی بہتری اور گھوسٹ ملازمین سے چھٹکارے کیلئے ایک نیا جدید کمپیوٹرائزڈ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے جس سے چہرے کی شناخت کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ حاضری لگائے جائے گی۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے اس سسٹم کی تجرباتی بنیادوں پر تنصیب کے متعلق رپورٹ دی ہے جو کہ کامیاب رہی ہے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس سسٹم کی تنصیب کے بعد ورکشاپوں میں جو محنت کش ہاتھوں پر نشانات کے باعث فنگر پرنٹس کی بنیاد پر بائیو میٹرک حاضری نہیں لگا سکتے تھے اب انہیں بھی کسی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ جبکہ اس سسٹم سے حاضری کی جدید کمپیوٹرائزڈ ڈیوائسز چہرے کی عینک160 کے ساتھ بھی شناخت کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ورکشاپوں میں چہرے کی شناخت کے ذریعے حاضری لگانے والاسرکاری سطح پر پہلا محکمہ ہو گا۔حاضری مشینوں کی سی سی ٹی وی کیمروں اور بلٹ پروف شیشوں سے حفاظت یقینی بنائی جائے گی اور ملازمین کو ڈیوائسز کو چھونے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ریلوے ورکشاپوں میں حاضری کے اس جدید نظام کے لئے ابتدائی تخمینہ تیار کر لیا گیا ہے جو اپنے نتائج اور فوائد کے مقابلے میں زیادہ مہنگا نہیں ہے۔ جبکہ اس فیس ریکیگنیشن سسٹم کے ذریعے گھوسٹ ملازمین اور پراکسی حاضری کا قلع قمع ہو جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -