حسن علی تیسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے،مکی آرتھر
لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ کرکٹر حسن علی تیسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے،ہم انہیں میچ کھلاسکتے تھے لیکن آرام دینا ضروری سمجھا۔ تفصیلا ت کے مطابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ورلڈ الیون میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ ٹیم نظم و ضبط برقرار نہ رکھ سکی جبکہ باولرز نے آخری اوورز میں یارکرز کروانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی چاروں بیٹسمین فخر،احمد،بابر اور شعیب بہترین ہیں جبکہ محمد عامر سے متعلق معلوم ہے کہ وہ دستیاب نہیں ہیں تاہم جو کھلاڑی موجود ہیں ان کو موقع دیا ہے۔