نجی سیکٹر کی حوصلہ افزائی، شاہ سلمان نے 2ہزار ارب روپے کا خصوصی پیکیج جاری کر دیا
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی فرمانرواشاہ سلما ن نے پرائیویٹ سیکٹر کی حوصلہ افزائی اور تعاون فراہم کرنے کیلئے 72بلین ریال دینے کا شاہی فرمان جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے دیئے جانیوالے پیکیج کا مقصد تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں سے متا ثر ہوتی سعودی معیشت کو سہارا فراہم کرنے کیلئے نجی شعبے کے کردار کو فروغ دیناہے، یہ فنڈز سعودی عرب میں جاری پرائیوٹ سیکٹرکے 16 منصو بوں کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے استعمال کیے جائیں گے ،ان میں سب سے زیادہ فنڈ شہریوں کو سستے گھریلو قرضے فراہم کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا جو 5.7بلین ڈالر ہیں ۔شاہی فرمان میں کہا گیاہے حال ہی میں ایکسپورسٹس کو فراغ دینے کیلئے قائم کیے گئے فنڈ کیلئے پہلی قسط کی طور پر 1.33بلین ڈالر کا استعمال کیا جائے گا جس میں بلاآخر 8بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔2.6بلین ڈالر سے زائد رقم منصوبوں کو سپورٹ کرنے کیلئے استعمال کی جائے گی جبکہ 3.7بلین ڈالر کنسٹریکشن ٹیکنالوجی کو تعاون فراہم کرنے کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔