شیر کا نشان ملکی ترقی کا نشان، پاکستان میں ترقی ہمیشہ نواز شریف کی قیادت میں ہوئی: خرم دستگیر

شیر کا نشان ملکی ترقی کا نشان، پاکستان میں ترقی ہمیشہ نواز شریف کی قیادت میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرانوالہ(بیورورپورٹ) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی ہمیشہ نواز شریف کی قیادت میں ہوئی، مسلم لیگ ن کی دیانتدار اور باکردار قیات نے ملک کو دھماکوں اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی ، عوام کو پختہ یقین ہے کہ شیر کا نشان ملکی ترقی کانشان ہے ،2018ء کے الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن کو اتنے ووٹ دیں گے کہ نواز شریف ایکبار پھر وزیر اعظم بن کر قوم کی خدمت کریں گے ،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے فرید ٹاؤن میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اہل حلقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ عوام کو ترقی،روشنی اور امن والی قیادت چاہئے اور وہ صرف میاں نواز شریف ہیں جن کا مشن ہے کہ آنے والی نسلوں کو ایک بہتر پاکستان دے کر جانا ہے ، مسلم لیگ ن کی حکومت کے خلاف سازشی عناصر نے پانچ سال بدکلامی اور دھرنوں کی سیاست میں گزار دیئے اور ٹانگیں کھینچنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا لیکن مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوام کے ساتھ کیا گیا روشن اور پر امن پاکستان کا وعدہ پورا کرکے دکھا دیا ہے،کراچی میں رینجرز 25سال سے موجود تھی لیکن امن صرف نواز شریف لے کر آئے ،پورے ملک میں نواز شریف کے حق میں آواز اٹھ رہی ہے ،یہ آواز عام انتخابات میں ووٹ بن کر مسلم لیگ ن کے حق میں آئے گی اور نواز شریف ایکبار پھر وزیر اعظم منتخب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ شہر کی حالت 2008ء تک قابل رحم تھی لیکن خلوص اور ایمانداری کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لے آئی ہے اور لیگی حکومت نے ناممکن کو بھی ممکن کر دکھایا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -