طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث 12 پروازیں منسوخ ،متعدد تاخیر کا شکار
لاہور (سپیشل رپورٹر)طیاروں کی کمی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر مختلف ایئر لائنز کی 12 پروازیں منسوخ جبکہ 8 سے زائد پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائیٹ انکوائری کے مطابق سعودی ایئرلائنز کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 730، سعودی ایئر کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 731، پی آئی اے کی کراچی سے لاہورآنے والی پرواز پی کے312 ، پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 313، ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز430، ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز431 منسوخ کر دی گئیں۔اسی طرح ایئربلیو کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز400، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز401 ، شاھین ایئر کی کراچی سے لاہورآنے والی پرواز 144، شاھین ایئر کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز145، ملائیشین فضائی کمپنی مالنڈو ایئر کی کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز131، ملائیشین فضائی کمپنی مالنڈو ایئر کی لاہور سیکوالالمپور جانے والی پرواز132 منسوخ کر دی گئیں۔ادھر شاھین ایئر کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز735 سینتالیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کویت ایئر کی کویت آنے والی پرواز203 تیس منٹ کی تاخیر سیلاہور پہنچی۔ کویت ایئر کی لاہور سے کویت جانے والی پرواز204 تینتیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی اور پی آئی اے کی پیرس میلان سے آنے والی پرواز پی کے734 پچیس منٹ کی تاخیر سے لاہور پہنچی۔سعودی ایئر کی لاہور سے ریاض جانے والی پرواز 739 پچیس منٹ ، ترکش ایئر کی لاہور سے استنبول جانے والی پرواز715 بائیس منٹ ، پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی اضافی عمرہ پرواز پی کے7869 تیس منٹ اور پی آئی اے کی لاہور سے اوسلو جانے والی پرواز پی کے 751 بیس منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔
پروازیں منسوخ