نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جلد فنکشنل ہو جائے گا: عابد شیر علی

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جلد فنکشنل ہو جائے گا: عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آئی این پی) وزیر مملکت توانا ئی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دیامیر، داسو اور بھاشا ڈیموں کی تعمیر پر کام جاری ہے جبکہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جلد فنکشنل ہوجائے گا65سالوں میں صرف 13000 میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی گزشتہ پانچ سالوں میں 10000میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا گیا حکومت نے ورثہ میں ملنے والے دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ جیسے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا ہے جبکہ پاکستان اگلے سال سے بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوجائے گا تاہم حکومت نے 25000 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے وہ گز شتہ رات پاکستان ہوزی مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن ( پی ایچ ایم اے) نارتھ زون کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت نے مشرف اور زرداری کی طرف سے ورثے میں ملنے والے دہشتگردی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا ہے جبکہ آئندہ سال لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا اور آئندہ چند سالوں میں پاکستان فاضل بجلی پیدا کرنے والے ملکوں میں شمار ہوگا انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک بدترین دہشتگردی کا شکار تھا حکومت نے پاکستان کی مسلح افواج کے تعاون سے رد الفساد اور ضرب عضب جیسی طویل جنگیں لڑیں ہیں جن میں پاک فوج کے جوانوں کو جانوں کے نذرانے بھی دینے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ان قربانیوں کی وجہ سے اب صورتحال کافی بہترہے اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی بتدریج اضافہ ہورہا ہے کہ اس وقت بجلی کی پیداوار کو 20000میگاواٹ تک پہنچانے کے منصوبے زیر تکمیل ہیں انہوں نے کہا کہ تربیلا فور سے بھی 1400 میگاواٹ تک بجلی کی پیداوار عنقریب شروع ہوجائے گی انہوں نے یقین دلایا کہ بجلی چوری کا بوجھ تاجروں اور صنعتکاروں پر نہیں ڈالا جائے گا انہوں نے کہا کہ فیسکو کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -