صدر ٹرمپ کا نیا ٹویٹ مثبت، لگتا ہے امریکہ کو ہمارا نقطہ نظر بہتر لگا: خواجہ آصف

صدر ٹرمپ کا نیا ٹویٹ مثبت، لگتا ہے امریکہ کو ہمارا نقطہ نظر بہتر لگا: خواجہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے صدر ٹرمپ کا نیا ٹویٹ مثبت ہے اور سمجھتا ہوں امریکہ کو ہمارا نقطہ نظر بہتر لگا ،امر یکی وزیر خارجہ ، داخلہ دونوں پاکستان آرہے ہیں جس کے بعد مزید بہتری آئے گی ،گزشتہ روزایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا مزیدکہنا تھا ہمارا امریکہ سے کئی سالوں سے تعاون جاری ہے جس کا ہمیں صرف نقصان ہوا ہے فائدہ نہیں، آنیوالے چند ہفتوں میں پتا چل جائے گا کہ شروعات بہتر ہوئی ہے یا نہیں۔ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے انکا کہنا تھا اس وقت ملک میں بظاہر جو کشیدگی ہے اس میں حقیت نہیں اور چند سیاسی عناصر چاہتے ہیں کہ عوام کے ذریعے جمہوری فیصلے نہ ہوں۔

مزید :

صفحہ آخر -