آپریشن درالفساد، شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سرچ آپریشن، 14غیر قانونی مقیم افغان گرفتار
راولپنڈی (آئی این پی )ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری، سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں جبکہ ایف سی بلوچستان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کئے جس میں 14غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار کر لئے گئے ،45 کلوگرام دھماکا خیز مواد اور اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا۔اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں پیرکوہ، ڈیرہ بگٹی، سرکی مرغا فقیر زئی اور قلعہ سیف اللہ میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے سرچ آپریشن کئے گئے ،خفیہ اطلاعات پر کئے گئے ان آپریشنز میں 45 کلوگرام دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمدکیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم 14 افغان شہری گرفتار کر لئے گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں راکٹس،مشین گنز،رائفلز،پستول اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا جبکہ شمالی وزیرستان کے گاؤں ماچس میں آپریشن سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں کر لیا ۔