ظفروال،ریلے سے 14پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنزP5 برآمد

ظفروال،ریلے سے 14پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائنزP5 برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ظفروال (نمائندہ پاکستان ) ظفروال نالہ ڈیک موضع سیکڑوری کے مقام پر سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والا انڈین ساخت کا 14پاؤنڈوزنی اینٹی ٹینک مائنزP5 برآمدہو ا۔جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے نارووال سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈکو اطلاع دی ۔اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر انڈین ساخت کا 14پاؤنڈوزنی اینٹی ٹینک مائنزP5 ناکارہ بنا کر اپنے قبضہ میں لے لیا یاد رہے کہ اب تک ایک ہفتہ کے دوران نالہ ڈیک سے چار اینٹی ٹینک مائنز اور ایک ٹینک شکن بارودی سرنگ برآمد ہو چکی ہے نارووال سول ڈیفنس بم ڈسپوزل سکواڈ کے انچارج ریاض احمد واہلہ نے بتایا کہ ظفروال نالہ ڈیک سے ملنے والے مائنز اور بارودی سرنگ جن کا وزن100پونڈ کے زیادہ بنتا ہے اب تک ریکورکیا جا چکا ہے ظفروال کے کچھ کلومیٹر کے فاصلہ پر ورکنگ بانڈری ہے اور نالہ ڈیک کا سیلابی پانی مقبوضہ کشمیر کے پہاڑوں سے آتا ہے سیلابی پانی کی آر میں انڈین فورسز پاکستانی عوام اور علاقوں کونقصان پہنچانے کے لئے انیٹی ٹینک مائنزبہا دیتی ہیں۔
اینٹی ٹینک مائنز

مزید :

صفحہ آخر -