وزیراعلیٰ کا سردار ذوالفقار کھوسہ کی اہلیہ، سونیری بینک کے چیئر مین علاؤ الدین فراستہ کے والد، سینئر صحافی سجاد میر کی ہمشیرہ ،سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف کے داماد اور جسٹس مسعود طارق کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعلیٰ کا سردار ذوالفقار کھوسہ کی اہلیہ، سونیری بینک کے چیئر مین علاؤ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی اہلیہ، دوست محمد کھوسہ ، حسام الدین کھوسہ اور سیف الدین کھوسہ کی والدہ اور سونیری بینک کے چیئر مین علاؤ الدین فراستہ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامور کالم نگار و سینئر صحافی سجاد میر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کے داماد اظہر حمید ایڈووکیٹ اور سپریم کورٹ کے جسٹس سردار مسعود طارق کے بھائی سردار اسحاق خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی ارواح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ف

مزید :

صفحہ آخر -