اپوزیشن حکومتی کوتاہیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے،قانونی ماہرین

اپوزیشن حکومتی کوتاہیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے،قانونی ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل) اپوزیشن کا فرینڈلی کردار تشویشناک ہے۔ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے افہام و تفہیم سے ذاتی مفادات پر کام کر رہی ہیں۔ حکومتی من مانیوں پر اپوزیشن کاچپ سادھ لینا قوم سے ناانصافی ہے،اپوزیشن لیڈر اورپیپلز پارٹی کے بیانات بھی متضاد ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ملک کے قانونی ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جسٹس (ر)وجیہ الدین احمد نے کہاکہ قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے چےئرمین میں بھی اختلاف رائے پایا جاتا ہے جبکہ حکومت کا آئینی طور پر اپوزیشن سے مشاورت نہ کرنا اور اپوزیشن لیڈر کا احتجاج کی بجائے حکومتی زبان بولنا قوم سے نا انصافی ہے۔اپوزیشن لیڈر کو تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر حکومتی کوتاہیوں پر احتجاج کرنا چاہیے ۔صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت چوہان نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن کا کردار تسلی بخش نہیں ہے اپوزیشن بھر پور کردار ادا کرنے کی بجائے حکومتی کوتاہیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔سابق وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل عزیز اکبر بیگ نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کا کردار ڈھکا چھپا نہیںہے،فرینڈلی اپوزیشن قوم سے آنکھ مچولی کھیل رہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -