محکمہ لیبر کی ٹیموں کے مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں میں چھاپے، 30کم عمر بچے برآمد

محکمہ لیبر کی ٹیموں کے مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں میں چھاپے، 30کم عمر بچے ...
محکمہ لیبر کی ٹیموں کے مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں میں چھاپے، 30کم عمر بچے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) محکمہ لیبر کی ٹیموں نے مختلف فیکٹریوں اور کارخانوں میں چھاپے مار کر لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 30 کم عمر بچوں کو برآمد کر لیا ہے مالکان کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر طیب ورک کے مطابق ڈائریکٹر چودھری محمد نصراللہ کے حکم پر کاہنہ، نشتر کالونی اور کماہاں روڈ پر فیکٹریوں اور کارخانوں میں چھاپے مارے گئے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس میں 12 سال سے 14 سال کے بچوں سے 10 سے 12 گھنٹے مشقت لی جا رہی تھی اور اس کے بدلے میں 6 ہزار سے آٹھ ہزار تک ماہانہ اجرت دی جا رہی تھی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر لیبر چودھری محمد نصراللہ نے ’’پاکستان‘‘ کو بتایا کہ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز کے چھاپوں کے دوران پولیس کو موقع پر طلب کر کے ایک فیکٹری اور تین کارخانوں کے مالکان کے عباس ، عباس ناصر، شیراز اور یوسف علی وغیرہ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف تھانہ نشتر کالونی اورتھانہ کاہنہ میں الگ الگ مقدمات درج کوادئیے گئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -