دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات میں کشمیر کو نظر انداز نہیں کریں گے: خواجہ آصف

دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں، بھارت کے ساتھ مذاکرات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ اپنے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار رہا ہے، پاکستان بھارت سے مذاکرات کرتے وقت کشمیر کو نظر انداز نہیں کرے گا،تعلقات میں مزید بہتری کیلئے امریکہ کا دورہ کر وں گا، پاکستان میں امن افغانستان میں استحکام سے وابستہ ہے، پاکستان خطے میں روس اور چین کی اہمیت کے باعث ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کررہا ہے وہ پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی فضا قائم کررکھی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اوربے گناہ مسلمانوں کو بلا وجہ قتل کررہا ہے لہٰذاعالمی برادری اس قتل عام کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے مذاکرات کرتے وقت مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کرے گا۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کشمیر کے لوگ اپنی تحریک آزادی کے نصب العین کیلئے قیمتی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -