ہائیکورٹ کاکالعدم تنظیم حزب التحریر کے گرفتار12کارکنوں کی تفتیش جلدمکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے تحفظ پاکستان آرڈنینس کے تحت گرفتار کالعدم تنظیم حزب التحریر کے12کارکنوں کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پرجوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو جلد تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت9 مارچ تک ملتوی کر دی ۔درخواست گزارگرفتار کارکنوں آغا طاہر، محمد نفیس ،امجد اشرف ،محمد سفیان ، محمد عثمان ، محمد نعیم ، انیس ، ارشد جمال ، شہزاد احمد ، محمد علی ، محمد فرخ ریاض ، ذیشان وغیرہ کی جانب سے ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں تحفظ پاکستان آرڈنینس کے تحت گرفتار کیا گیا تھا جس میں ضمانت نہیں ہوتی اس لئے رٹ درخواست دائر کی گئی ہے چنانچہ انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے ۔ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو عدلیہ اور فوج کے خلاف سرگرمیوں پر گرفتار کیا گیا تھا،تحفظ پاکستان آرڈنینس کے تحت ضمانت نہیں دی جاسکتی ۔ حزب التحریر