آپریشن رد الفساد ‘ وزیرستان سے اینٹی ایئر کرافٹ گن ‘ بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد

آپریشن رد الفساد ‘ وزیرستان سے اینٹی ایئر کرافٹ گن ‘ بھاری مقدار میں اسلحہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وزیرستان میں کیے گئے آپریشن رد الفساد میں اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد بھر پور طریقے سے جاری ہے جس میں پاک فوج کو ئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا اور متعدد دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی اورجنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن ردالفساد کیا گیا ۔ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن وزیرستان کے علاقوں متری،دتہ خیل،پانگی پری خیل میں کیے گئے اور زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ بارود برآمد کر کے تحویل میں لے لیاگیا ۔

مزید :

صفحہ آخر -