بحریہ انکلیو اسلام آباد کا چڑیا گھر، مقبول ہوتی بین الاقوامی معیار کی تفریح گاہ

بحریہ انکلیو اسلام آباد کا چڑیا گھر، مقبول ہوتی بین الاقوامی معیار کی تفریح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (پ ر)بحریہ انکلیو اسلام آباد میں واقع خوبصورت اور جدید چڑیا گھربحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جڑواں شہروں کے باسیوں کے درمیان تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی معیار کی تفریح گاہ بنتا جا رہا ہے۔بحریہ انکلیو کے اس چڑیا گھر میں اعلٰی ترین نسل کے جانوروں اور نایاب پرندوں کو بہترین ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔چڑیا گھر کے منتظمِ اعلیٰ بریگیڈیر چغتا ئی نے بتایا کے بحریہ انکلیو چڑیا گھر 2 لاکھ دس ہزار تین سو اسکوےئر فٹ رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جہاں پاکستان میں بلیوں کی کی سب سے زیادہ نسلیں پائی جاتی ہے ۔یہاں 1000 سے زائد مختلف اقسام کے نایاب پرندے موجود ہیں ۔93مختلف اقسام کے جانور جن میں بندر ،چمپینزی ،ریچھ ،بنگال ٹائیگر،پوما،لیپرڈ ،افریقن لائنز ،نایاب وائٹ لائنز،زبیرا پونی گھوڑے،مور اور مختلف اقسام کے پرندے شامل ہیں ۔ یہاں بنگال شیرنی اور پوما کے تین تین بچے موجود ہیں۔ چڑیا گھر کے ملازم جانوروں کی کی خوراک اور صفائی کا بھی خاص خیال رکھتے ہیں ۔ پاکستان میں مختلف چڑیا گھروں میں کروڑوں روپے کی مالیت کے جانوروں خرید کیے جاتے ہیں لیکن مناسب ماحول اور نشونما نہ ہونے کی وجہ سے جانور مر جاتے ہیں اسی طرح اسلام آباد کے اور بھی کئی چڑ یا گھروں میں ایسی ہی صورتحال ہے ۔بحریہ انکلیو میں جا نوروں کو انتہائی تعلیم یافتہ اور تجربہ کار عملے کی نگرانی میں بین الا قوامی معیار کے ماحول میں رکھا جا تا ہے ۔بحریہ انکلیو اسلام آباد کا چڑیا گھر بہترین نسل کے ایسے جانوروں کا مسکن ہے جو تفریح کیلئے آنے والے لوگوں خاص طور پر بچوں سے محبت کرتے ہیں۔ویک اینڈ پر شہریوں کی بڑی تعداد یہاں سیر کیلئے آتی ہے او رشاندار ماحول سے لطف اندور ہوتی ہے۔بحریہ انکلیو ،اسلام آباد میں ایک اعلٰی درجے کی پْرتعش رہائشی کمیونٹی ہے جہاں بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے شاندار طرزِ زندگی سمیت ریسٹورنٹس،گالف کورس اور پارکس موجود ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -