جنرل مشرف حکمرانو ں کے گلے کا کانٹا ہے جسے اُگلا نہ نگلا جا سکتا ، سراج الحق

جنرل مشرف حکمرانو ں کے گلے کا کانٹا ہے جسے اُگلا نہ نگلا جا سکتا ، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       لاہور)پ ر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں مسلح دہشت گردی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی دہشت گردی بھی ہے ،جنرل مشرف حکمرانوں کے گلے کا کانٹا ہے جسے نہ اگلا جا سکتا ہے نہ نگلا جا سکتا ہے ۔تحفظ پاکستان بل کالا قانون ہے صحافی ، وکلا اورسول سوسائٹی اس کالے قانون کےخلاف جدوجہد میں جماعت اسلامی کاساتھ دے‘ عوام کل بھی غربت مہنگائی ، بیروزگاری جیسے مسائل کا شکار تھے عوام آج بھی بھی ان ہی مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں ۔وی وی آئی پی کلچر کو اٹھا کرزمین پرپٹخنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نور حق مےں پرنٹ اورالیکٹرانک مےڈےا سے وابستہ صحافےوں کے اعزاز مےں دےے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔افطار ڈنر سے امےر جماعت اسلامی کرچی حافظ نعےم الرحمن ،مرکزی سےکرٹری اطلاعات امےر العظےم ،سےکرےٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری نے بھی خطاب کیا۔افطار ڈنرمےں پرنٹ و الےکٹرانک مےڈےا کے نمائندوں ،فوٹو گرافروں اور کےمرہ مےنوںنے بڑی تعداد مےں شرکت کی۔ سراج الحق نے کہا کہ شہری اپنا ووٹ تبدیلی کے لیے استعمال کرتا ہے ، ہر شہری ملک میںبہتری اور اصلاح کے لیے تبدیلی چاہتا ہے لیکن باربار الیکشن کے موسم آئے اور انقلاب آیا اور گزر گیا ، الیکشن کے بعد سیاسی مداریوں اور سیاسی برہمنوں کی زندگی میںتبدیلی ضرور آتی ہے لیکن عوام کی حالت نہیں بدلتی ۔ یہاں جو طبقہ مسلط ہے وہ نام اور پارٹیاں بدل بدل عوام کی گردنوں پر سوار ہوجاتا ہے، عوام پرحکمرانی کرنا، ٹیکس وصول کرنا ، پیسہ باہر کے بینکوں میں رکھوانا ان کی ترجیحات ہیں جبکہ غریب کا بیٹا اعلیٰ تعلیم کے باوجود سفارش اور رشوت نہیں رکھتا تو اسے نوکری تک نہیں مل سکتی ۔وی آئی پی کلچر کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی غریب کا بیٹا اسکول جانے سے محروم ہے سائیکل کی دکان پر پنکچر لگاتا ہے ،در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعدخود کشی کرنے پر مجبور ہے ، اس ملک میں ہر چیز مہنگی ہے صرف موت سکتی ہے ،تابوت اور کفن کا کاروبار عروج پر ہے ۔ جماعت اسلامی ملک گیر جماعت ہے اس میں کوئی سرمایہ دارا ور جاگیردار نہیں ہے ۔ ہم نے رائے عامہ کے ذریعے ایشوز کو ملکی ایشوز میں تبدیل کیا ہے ۔جماعت اسلامی نے جن ایشوز کو اٹھایا ہے تو ان ایشوز کو پوری دنیا میں بات کی گئی ہے۔انجینئرحافظ نعیم الرحمن نے صحافیوں کی آمدکا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -