چور کے وارے نیارے ہوگئے

چور کے وارے نیارے ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( نیوزڈیسک ) ایک امریکی عدالت نے گرفتاری کے دوران ٹخنہ ٹوٹ جانے پر ملزم کو 5 لاکھ ڈالر ہرجانہ دلوا دیا۔ یہ ہرجانہ ملزم کیوین جرمن کی طرف سے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے خلاف دائر مقدمہ کے نتیجہ میں ادا کیا گیا ہے۔ 50 سالہ جرمن کو 2011ءمیں ایک شاپنگ پلازہ سے چوری کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ایک پولیس اہلکار نے اتنی مضبوطی اور سختی سے جرمن کو ہتھکڑی لگائی کہ اس کا ٹخنہ ٹوٹ گیا، جس کے بعد اسے 9 روز تک ہسپتال میں بھی رکھا گیا۔ دوسری طرف متعلقہ پولیس اہلکار نے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا تو عدالت نے ملزم کو ہرجانہ دلوا دیا۔ اس ضمن میں امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کاکہنا ہے کہ اس شخص کو دیگر اور کئی مقدمات میں بھی ہرجانے ادا کئے جا چکے ہیں۔ 2005ءمیں جرمن نے نیویارک پولیس کے خلاف منشیات فروشی کے جھوٹے الزام میں گرفتار کرنے پر مقدمہ درج کروایا تھا، جس پر اسے 15 ہزار ڈالر عطا کئے گئے، گزشتہ ماہ بھی جرمن کو ایک اور جھوٹے مقدمہ میں گرفتار کرنے پر 20 ہزار ڈالر سے نوازا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ آخر -