این اے 120میں بائیو میٹرک، الیکٹرانک ووٹنگ ، امیدوار بریفنگ کیلئے طلب

این اے 120میں بائیو میٹرک، الیکٹرانک ووٹنگ ، امیدوار بریفنگ کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)قومی اسمبلی کے حلقہ 120میں تجرباتی طور پر بائیو میٹرک اور الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے ریٹرننگ آفیسر نے تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر امیدواروں کو بریفنگ کیلئے 22اگست کو طلب کر لیاہے۔الیکشن کمیشن اور انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخاب میں تجرباتی طور پر بائیومیٹرک اورالیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں حلقہ کے ریٹرننگ آفیسر میاں محمد شاہد نے بریفنگ دینے کیلئے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت د یگر پچپن امیدواروں کو مراسلے جاری کر دیئے ہیں جبکہ بائیو میٹرک ووٹنگ کی بریفنگ کیلئے امیدواروں کے خود آنے کو لازمی قرار نہیں دیا گیا بلکہ امیدواروں کے نمائندے بھی بریفنگ کیلئے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفترمیں بائیس اگست کی صبح گیارہ بجے پہنچ سکتے ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن کے آئی ٹی ڈائریکٹر عمران احمد بریفنگ دیں گے، ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے ضمنی انتخاب میں بائیو میٹرک ووٹنگ پر بریفنگ کیلئے امیدواروں کو ٹیلیفونک اطلاعات بھی دی جا رہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -