اورنج لائن منصوبہ پرکام کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ قراردینے کافیصلہ تاحکم ثانی معطل

اورنج لائن منصوبہ پرکام کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ قراردینے کافیصلہ تاحکم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اورنج لائن ٹرین کے منصوبہ پرکام کرنے والی کمپنی کو بلیک لسٹ قراردینے کافیصلہ تاحکم ثانی معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا ہے ۔درخواست گزار مقبول کالسن کمپنی کی جانب سے دائر درخواست میں کمپنی کے وکیل تفضل رضوی نے عدالت کے روبروموقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے کمپنی کا موقف سنے بغیر ہی اسے بلیک لسٹ قراردیدیا ہے۔ پنجاب حکومت نے کمپنی کو چوبرجی سے علی ٹاون تک اورنج لائن منصوبہ کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا تھا۔ جس پر کام جاری تھا لیکن پنجاب حکومت نے کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دے دیا۔لہذا پنجاب حکومت کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد کمپنی کو بلیک لسٹ قراردینے کا اقدام معطل کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -