وائٹ گولڈدبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،خاتون سمیت 3گرفتار

صفحہ آخر


لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے وائٹ گولڈ دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور صباء4 نامی خاتون سمیت دوافراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانیوالے مسافروں کی تلاشی کا عمل جاری تھی کہ جب خاتون کا بیگ سکینرکے اندرسے گزاراگیاتو اس میں کسی دھات کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی جس پر بیگ روک لیاگیا اور بیگ کی مالکن خاتون اور اس کے ساتھی کی موجودگی میں کسٹم اہلکاروں نے بیگ کھولا اور اس کے خفیہ سے سونا برآمد کرلیا۔ مزید تلاشی لینے کے لیے دونوں مسافروں کو الگ لے جایاگیاجہاں مجموعی طورپر سات کلوگرام وائٹ گولڈ برآمد کرکے حراست میں لے لیاگیا۔کسٹم ذرائع کے مطابق صباء4 نامی خاتون اور عادل آصف سمیت حراست میں لے لیاگیا اوربرآمد ہونیوالے سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت تقریباً تین کروڑروپے ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ملزمان کے پاس کسی قسم کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ سونا ان کی ملکیت ہے ، تفتیش میں مزید شواہد مل سکتے ہیں کہ یہ سونا کس کی ملکیت ہے اور باہر کیوں سمگل کررہے تھے ، یہ پہلی مرتبہ جارہے تھے یا اس سے پہلے بھی اس کام میں ملوث رہے ہیں؟یادرہے کہ اس سے قبل ماڈل ایان علی کروڑوں ڈالر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑی گئی تھی اور اس کا تعلق سیاسی شخصیات سے جوڑا جارہاتھا لیکن ابھی ان کا مقدمہ کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا۔