سندھ کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے،آصف زرداری

سندھ کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے،آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اساتذہ کی بھرتی کو میرٹ کی بنیاد پر یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی ٹریننگ کوترجیح دی جائے،بلاول ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے سابق صدر نے محکمہ تعلیم سندھ کے اعلیٰ حکام سے کہا کہ صوبے کے مختلف سکولوں میں بنیادی سہولتوں کے فقدان ختم کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کو فوری بہتر بنایا جائے،انہوں نے سکھر میں خواتین یونیورسٹی کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اور ان کے تحفظ کے لیے تعلیمی اداروں میں خواتین پولیس کو بھی تعینات کیا جائے۔ آصف علی زرداری کا مذید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم سندھ کے اعلیٰ حکام عوام سے کیے گئے بنیادوں وعدوں کی تکمیل کے لیے کوشاں رہیں۔اجلاس میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، شیری رحمان، صوبائی وزراء میر ہزار خان بجارانی، نثار کھوڑو اور مراد علی شاہ ، چیف سیکریٹری سندھ صدیق میمن، سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو و دیگر صوبائی اعلی افسران نے شرکت کی۔ آصف زرداری

مزید :

صفحہ آخر -