ملکی رئیل سٹیٹ اداروں کی عالمی تجارتی نمائشوں میں شرکت مثبت پیشرفت ہے: اکرام درانی

ملکی رئیل سٹیٹ اداروں کی عالمی تجارتی نمائشوں میں شرکت مثبت پیشرفت ہے: اکرام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و ورکس اکرم درّانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تعمیراتی اداروں اور رئیل اسٹیٹ سے منسلک کمپنیوں کی متحدہ عرب امارات سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں بھرپور شرکت ایک مثبت پیشرفت ہے جو ملک میں قیمتی زرِ مبادلہ لانے کے ساتھ ساتھ مجموعی اقتصادی ترقی میں خاطر خواہ ترقی کا باعث بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متحدہ عرب امارات سے آنے والے ’’رےئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو (رائپ)‘‘ کے وفد سے ہونے والی خصوصی ملاقات میں کیا جس کا اہتمام کراچی میں منعقدہ آباد ایکسپو 2017ء کے اختتامی سیشن میں کیا گیا۔ رائپ کے چیف کو آرڈینیٹر عدنان اقبال کے زیرِ قیادت وفد کو آئندہ ماہ 22 تا 23 ستمبر شارجہ میں منعقد ہونے والی ’’رےئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو برائے 2017ء‘‘ میں حکومتِ پاکستان و وزارتِ ہاؤسنگ و ورکس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کایقین دلاتے ہوئے وفاقی وزیر اکرم درّانی نے کہا کہ ملک و دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو سستے و معیاری مکانات کی فراہمی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے مقامی تعمیراتی ادارے و رےئل اسٹیٹ کمپنیاں مل کر سر انجام دے رہے ہیں جس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ میں رےئل اسٹیٹ کی بین الاقوامی تجارتی نمائش پاکستان کے رےئل اسٹیٹ سیکٹر میں پنہاں بھرپور تجارتی نمو کو بہتر انداز میں آشکارہ کرے گی اور ملک کا مجموعی تشخص انتہائی مثبت انداز میں اجاگر کرنے کا باعث بنے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -