پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کشمیری عوام کی قر بانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، شجاعت حسین
میرپور(اے این این) سابق وزیر اعظم وصدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کشمیری عوام کی قر بانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ پاکستانی حکمران مسئلہ کشمیر میں چاپلوسی سے کام لے رہے ہیں کشمیری قوم نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے جو قر بانیاں دیں پوری قوم کو اس پر فخر ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے بلاا شتعال فائر نگ اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن اور لاٹھی چارج آنسو گیس سمیت دیگر مظالم کر کے بھی کشمیری قوم کے جذبات کو سرد نہیں کر سکتے ۔تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے پاکستان مسلم لیگ ق ساتھ کھڑی ہے۔ مسئلہ کشمیر کے پائیداد حل کے بغیر ایشاء میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ۔کشمیر ی قوم کو ان کا حق رائے دہی بھارت کو ہر حال میں دینا ہوگا ۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی پاکستان مسلم لیگ ق بھرپور مذ مت کرتی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق وزیر اعظم وصدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین نے معروف کاروباری شخصیت و صدر انجمن تاجراں کسگمہ چوہدری شمائل ریاض نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مزکورہ رہنماؤں نے پانامہ لیکس اور آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا چوہدری شمائل ریاض نے مسلم لیگ ق کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے مکمل تعاوون پر شکریہ ادا کیا ۔