عدالتی فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم نوازشریف ہی ہوں گے: شاہد خاقان

عدالتی فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم نوازشریف ہی ہوں گے: شاہد خاقان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر پیٹرولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد بھی وزیراعظم نوازشریف ہوں گے ، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے ،جس معیار سے وزیراعظم کو گزارا سب کو گزرنا چاہیے ، سب کو عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، ہم ہر قسم کے فیصلے کے لئے تیار ہیں ۔ جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ وزیراعظم حق پر ہیں اس لئے وزراء نے دفاع کیا ، ہم سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کریں گے ، ہم ہر قسم کے فیصلے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معیار سے وزیراعظم کو گزارا سب کو گزرنا چاہیے ، ثبوت دیکھ کر عدالت نے اپنا اطمینان کرنا ہے ، سب کو عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے ، عدالتی فیصلے کے عبد بھی وزیراعظم نوازشریف ہوں گے ، ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے جو بھی فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عدالت نے پہلے پٹیشن کا فیصلہ کرنا ہے ، پٹیشن یہ تھی کہ ایک ایم این اے نے اثاثے چھپائے ، عدالت کا حق ہے کہ وہ پٹیشن پر فیصلہ کرے ، جے آئی ٹی کے بعد پٹیشن مشکوک ہوگئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -