ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کی درخواست پی سی بی سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کی درخواست پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک ہفتے میں تفصیلی جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شاہد کریم نے اوکاڑہ سمیت 4 ڈسٹرکٹ ڈیف ایسوسی ایشنز کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے 24جولائی کے انتخابات کاشیڈول جاری ہونے کے بعد سکروٹنی کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے 18ضلعی ایسوسی ایشنز کو اس بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔