چودھری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام میں ظفر حجازی کو عہدہ سے ہٹانے کی درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)چودھری شوگرملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزام میں سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔یہ درخواست ظہور علی نے صبا سعید ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاناما کیس میں شریف خاندان کو بچانے کے لئے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے اختیارات اور اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کی ۔
ٹمپرنگ