راولپنڈی میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کوہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائکورٹ نے راولپنڈی میڈیکل کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر شعیب شفیع کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کو ریٹائر ہونے کے باوجود ڈاکٹر عمر بطور قائم مقام وائس چانسلر کام کر رہے ہیں ،انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔