بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے لوڈ شیڈنگ کادورانیہ مزید بڑھا دیا گیا
لاہور (کامرس رپورٹر)بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ سے شارٹ فال بڑھ گیا جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کادورانیہ مزید بڑھا دیا گیا ۔ ملک کے بیشتر شہروں میں حبس کی شدت بڑھ جانے پر بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے اور شارٹ فا ل بڑھ کر ساڑھے چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے ۔ گزشتہ روز شہروں میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی اور چھوٹے علاقوں میں چودہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دوسری جانب گزشتہ روز جن علاقوں میں بارش ہوئی وہاں بجلی کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا ،سینکڑوں فیڈراور درجنوں گرڈ ٹرپ کر گئے جس سے ان سے منسلک علاقے بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے تاہم بارش کا سلسلہ رکنے پر ان علاقوں میں بحالی کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ۔