وفاق اور پنجاب حکومت عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں:مخدوم احمد محمود

وفاق اور پنجاب حکومت عوام کیلئے مشکلات پیدا کر رہی ہیں:مخدوم احمد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے موجودہ حکومت کی اقتصادی ، معاشی، ابتر صورتحال پر پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن عبدالقادر شاہین ، میڈیا کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب سلیم مغل کے ہمراہ میڈیاآفس سے جاری حقائق نامہ میں کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پنجاب بجٹ میں اخراجات کم کر کے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے انکی مشکلات میں مزیدا ضافہ اور انہیں زندہ درگور کرنے کی پالیسیوں پر گامزن ہے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قائم مسلم لیگ (ن) کی حکومت مسلسل چوتھی مرتبہ جی ڈی پی گروتھ کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی۔ حکمران ٹولہ اپنے وعدوں اور دعوؤں کے برعکس چار سال گزر جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہا۔ حکومت کارمضان المبارک میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی رمضان المبارک میں اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کرکے اب اس میں کمی کے بہانے تراش رہی ہے حالانکہ 20 کروڑ آبادی کو محض ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دیناسنگین مذاق ہے۔جبکہ دوسری جانب فنانس ایکٹ 2017 کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات پر فکسڈ سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی جا رہی ہے۔ بلکہ حکمرانوں کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر پورے سال کے لیے 25 سے 30 فیصد کا فکسڈ ٹیکس عائد کیے جانے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس سے مہنگائی میں اضافہ اور ہر ماہ منی بجٹ پیش کر کے غریب عوام کا خون نچوڑا جائیگا۔ جاری کردہ حقائق نامہ کے مطابق اس وقت ملک کاکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 204 فیصداضافے سے 8 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اور رواں مائی سال کے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو بیرونی کھاتوں میں 7 ارب، 24 کروڑ، 70 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔گزشتہ سال جولائی سے اپریل تک کرنٹ اکاؤنٹ کا حجم 2ا رب، 37 کروڑ، 80 لاکھ ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بنک کے مطابق رواں مائی سال اب تک برآمدات میں 1.3 فیصد کمی جبکہ درآمدات میں 15.5فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے دس ماہ کے دوران حکومت کو اشیاء اور سروسز کی برآمدات سے مجموعی طور پر 22ارب، 62 کروڑ ڈالر حاصل ہوئے دوسری طرف تیل اور دیگر درآمدات پر 44ا رب 87 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے اس عرصے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 15 ارب 58 کروڑ 70 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے جو پہلے سے تقریبا 3فیصد کم ہیں

مزید :

صفحہ آخر -