سری نگر، بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے کم سن طالبہ جاں بحق، حریت قائدین کی آج وادی میں ہڑتال

سری نگر، بھارتی فوج کی گاڑی کی ٹکر سے کم سن طالبہ جاں بحق، حریت قائدین کی آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی ایک تیز فتار گاڑی نے دوسری جماعت کی ایک کم سن طالبہ کو دانستہ طور پر ٹکر مار کر موت کی نیند سلا دیاجسکے بعد علاقے میں زبردست مظاہرے پھوٹ پڑے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قابض فوج کی گاڑی نے اروبہ نامی طالبہ کو ضلع کے علاقے اگلر زینہ پورہ میں اس وقت ٹکر مار دی جب وہ سکول جا رہی تھی۔ قابض فوج کی گاڑی کی ٹکر سے بچی کے جاں بحق ہونے کی خبر علاقے میں پھلتے ہی لوگ سڑکوں پر آگئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے شروع کر دیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں تعینات بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ چلائے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں مظاہرے جاری تھے۔دوسری طر ف مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کی اپیل پر بھارت کیجانب سے کشمیری عوام کے خلاف روارکھی جارہی زیادتیوں قتل و غارت گری اور گرفتاریوں کے خلاف آج مکمل پڑتال کی جائیگی اس موقع پر تمام کاروباری مراکز تعلیمی ادارے دفاتر اور سرکاری ادارے بندرہیں گے جبکہ ٹریفک کا نظام بھی معطل رہے گا کشمیری حریت قائدین نے کہا ہے کہ کشمیر میں صورتحال انتہائی مخدوش اور باعث تشویش ہے سرکاری زیادتیوں کے ردعمل میں کشمیری عوام کا احتجاج ناگزیر امر بن جاتا ہے چنانچہ بھارت کی جانب سے کشمیری عوام کے خلاف روارکھی جارہی زیادتیوں قتل غارت گری ماردھاڑ پکڑ دھکڑ اور حقوق انسانی کی سنگین پامالیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے اور کشمیری عوام کے خلاف ہورہی ظلم و زیادتیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کیلئے پر امن احتجاج مظاہرے کئے جائینگے جبکہ مزاحمتی قیادت آستانہ عالیہ سعد سوزوار پر اجتماعی طور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد کشمیر میں تعینات اقوام متحدہ کے مبصرین احتجاج دھرنا دینگے قائدین کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو طاقت اور تشدد کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کیلئے بھارتی حکومت نے یہاں کے عوام کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے کشمیریوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جارہاہے قائدین کا کہنا تھا کہ اگرچہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی برادری کمشیر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس مسئلہ کو حل کرانے پر زور دیتی آرہی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ کشمیر میں بھارت کیجانب سے نسل کشی کا سلسلہ برابر جاری ہے اور انکو روکنے ٹوکنے والا کوئی نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -