پیمرا نے ڈان نیوز کے پروگرام ’’ذرا ہٹ کے‘‘ پر 3روز کے لئے پابندی عائد کردی

صفحہ آخر


اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک ) نجی ٹی وی چینل ’’ڈان نیوز ‘‘ کے پروگرام ’’ذرا ہٹ کے‘‘ میں سپریم جوڈیشنل کونسل کے روبرو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرنس پر بات کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی’’پیمرا ‘‘ نے پروگرام پر 22مارچ2017ء4 تا 24مارچ 2017ء4 تین روز کے لئے پابندی عائد کردی۔ڈان کی جانب سے پیمرا کی کمیٹی کے روبرو پیش ہوتے ہوئے آغا بلال اور مبشر زیدی نے عدلیہ کے خلاف کسی قسم کا بیان دینے یا اس کی توہین سے سراسر انکار کیا ہے۔ پیمرا نے ڈان ٹی کو "Time Delay mechanism "کو نافذ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔پیمرا کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ڈان نیوز پر پابندی پیمرا آرڈیننس 2002(ترمیمی ایکٹ2007) کی دفعہ 27کے تحت پابندی لگائی ہے۔ 9مارچ 2017ء کو مذکورہ پروگرام میں اینکرز پرسنز مبشر زیدی، وسعت اللہ خان اور ضرار کھوڑو نے سپریم جوڈیشنل کونسل کے روبرو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف ریفرنس پر بات کی تھی۔